کراچی(کامرس رپورٹر)ممتاز FMCG کمپنی،انگلش بسکٹ مینوفیکچررزنے حال ہی میں اپنے احاطہ کار میں صحت اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے پر باوقار رائل بین الاقوامی سوسائٹی فار دی پریوینشن آف ایکسیڈنٹ(RoSPA) سلور ایوارڈ جیت لیا ہے۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کو RoSPA ہیلتھ اینڈ سیفٹی سلورایوارڈ اُس کے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی کاوشوںکے اعتراف میں دیا گیا۔ حفاظتی معیار کے باریک بینی سے نفاذ کے لیے انگلش بسکٹ کی قدرشناسی اْس کے عزم کی فتح ہے۔RoSPA برطانیہ میں سب سے طویل عرصے سے دیا جانے والا ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایوارڈہے جو اُن اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں صحت اور حفاظت کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق،ہر سال،2,000 سے زائد ادارے اس ایوارڈ کے لیے مد مقابل ہوتے ہیں۔ اس قدرشناسی پر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی منیجنگ ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا:’’ہمیں خوشی ہے کہ RoSPA نے صحت اور حفاظت کے حوالے سے ای بی ایم کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی ایوارڈ ہمارے عملے اور اعلیٰ ترین سطح پر تحفظ کے لیے اْن کی وابستگی کا ثبوت ہے اگرچہ وبائی امراض کے حوالے سے گزشتہ سال ہم سب کے لیے بہت مشکل سال رہا ہے۔‘‘RoSPA کی اچیومینٹس ڈائریکٹر جولیا اسمال نے کہا:’’یہ ایک شاندار اور لائق تحسین کامیابی ہے۔ ہمارے ایوارڈزکے لیے مقابلہ کرنے والے تمام ادارے کام کی جگہ پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے اپنے غیر متزلزل عزم اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس اعزاز کے ذریعے ای بی ایم دنیا بھر میں ایسے ہم خیال کاروباری اداروں اور تنظیموں میں شامل ہو گیا ہے جو صحت اور حفاظت کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ میں مشکور ہوں ان تمام کاوشوں کے لیے جو اس ایوارڈ کے لیے خود کومستحق ثابت کرنے کی غرض سے کی گئی۔ میں اْن تمام لوگوں کوبھی مبارکباد دیتی ہوں، جوروزانہ صحت اور حفاظت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ آپ اپنے شعبے میں دوسروں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔‘‘