پاکراکی جانب سے سونیری بینک کی ریٹنگز برقرار 

کراچی ( کامرس ڈیسک) سونیری بینک نے مستقبل کے خوش آئند امکانات کے ساتھ اپنی مجموعی رسک پروفائل کو مستحکم رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ"PACRA"نے سونیری بینک کو طویل المدت ریٹنگ کیلئے"AA-"(ڈبل اے مائنس)اور قلیل المدت کیلئے "A1+"(سنگل اے ون پلس) ریٹنگ دی ہے۔سونیری بینک نے اپنے3,000ملین روپے کے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈاور لسٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس (دوسرا اجرائ)کی ریٹنگ کو"A+"(سنگل اے پلس)پر برقرار رکھا اور 4,000ملین روپے کے اضافی ٹیئر1 ('ADT1')کے طور پر غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈ، لسٹڈ،پرپیچو ئل اور غیر مجموعی ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس کی ریٹنگ کو بھی" "A(سنگل اے) پر برقرار رکھا، یہ تمام PACRAکی جانب سے دی گئی ہیں۔سونیری بینک360سے زائد برانچز اورATMsپر مشتمل نیٹ ورک کے ساتھ مالی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہے اور کسٹمرز کے قابل قدر تعاون کامشکور رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن