فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئر مین رانا خرم اخلاق منج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں پاور لومز انڈسٹری کو درپیش مسائل خصوصاً سائزنگ، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاور لومز سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے اور انڈسٹری خسارے میں جا رہی ہے۔ اس لئے جب تک کپڑے اور کنورجن ریٹس میں اضافہ نہیں ہوتا سائزنگ کے ریٹس نہیں بڑھائے جا سکتے۔ اس سلسلہ میں مزید اقدامات اٹھانے کیلئے پاور لومز مالکان کا جنرل اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں مشترکہ طور پر پاور لومز انڈسٹری کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔