چینی صدرکا ووہان کا دورہ،سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں خودانحصاری پر زور

ووہان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی لائف لائن کو مضبوطی سے ملکی ہاتھوں میں رکھنے اور ملکی ترقی کو مزید خود مختار، خود انحصار اور محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہارملک کے وسطی صوبہ ہوبے کے صدر مقام ووہان کے معائنہ  جاتی دورے کے دوران کیا۔شی نے جدید ٹیکنالوجیزاور شعبوں کومزید فروغ دینے، اقتصادی ترقی کے نئے شعبوں کو اجاگرکرنے اوربین الاقوامی مسابقت میں نئے فائدہ مند سازگارحالات پیدا کرنے پر بھی زوردیا۔ کوویڈ-19  کے خلاف ملکی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے،صدر شی نے کہا کہ چین کے ردعمل کے اقدامات اورانسداد وبا کی پالیسی نے عوام کی زندگیوں اورصحت کو سب سے زیادہ تحفظ دیا ہے۔صدر نے کہا کہ اگر چین اجتماعی مدافعت کی پالیسی اختیارکرتا یااپنی بڑی آبادی کو دیکھتے ہوئے معاملات کودوسروں پر چھوڑ دیتا توملک کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔ شی نے کہا کہ چین کی متحرک صفر- کوویڈ پالیسی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی نوعیت اور مقصد کے ساتھ ساتھ ملک کے قومی حالات کی بنیاد پر وضع کی۔ چینی صدرنے کہا کہ اگرچہ معیشت پر کچھ عارضی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں تو ہم  پھر بھی لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے اور ہمیں خاص طورپر بوڑھوں اور بچوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

چینی صدر

ای پیپر دی نیشن