چین‘ کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کے رکن پاکستان کا دورہ پاکستان‘ اسلام آباد پہنچ گئے


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق دو روزہ دورے کے دوران یانگ جیچی وزیر خارجہ سے بات چیت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ یانگ جیچی کے ساتھ نائب وزراء  برائے امور خارجہ اور تجارت، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے وائس چیئرمین اور قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے یانگ جیچی کا چین کے خارجہ تعلقات میں نمایاں کردار ہے۔ وہ اس سے قبل 2007 سے 2013 تک چین کے وزیر خارجہ اور 2013 سے 2017 تک اسٹیٹ کونسلر رہ چکے ہیں۔ان کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔یانگ جیچی کا دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر باہمی تعاون کی توثیق، اقتصادی روابط کو بڑھانے، دونوں ملکوںکے مابین دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
دورہ

ای پیپر دی نیشن