اقتصادی روابط نے پاک چین دوستی کی جڑیں مضبوط کر دی ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹر کمیشن خارجہ امور کی  وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر محمد شہباز شریف کی جانب سے سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے حکومتی عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک اور بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان پائیدار دوستی کی جڑیں مزید مضبوط کر دی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے روابط، خوشحالی اور عوامی بہبود کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو مسابقتی مراعات، اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور غیر متزلزل سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ڈائریکٹر یانگ کے دورے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اقتصادی تعاون وسیع پیمانے پر پاک چین شراکت داری کی بنیاد بن چکا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔انہوں نے ملک میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کے لیے اقدامات بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اسکے علاوہ انہوں نے پاکستانی طلباء کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بقیہ طلباء جلد واپس لوٹ سکیں گے۔باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بلا روک ٹوک جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...