لاہور کالج یونیورسٹی میں طالبہ کا  اقدام خودکشی، تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی   

لاہور(لیڈی رپورٹر+نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور کالج برائے خواتین کالج یونیورسٹی کی طالبہ کا اقدام خود کشی، سوشل سائنسز بلاک کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اوکاڑہ میں 14 سالہ لڑکے نے والد کی ڈانٹ پر پھندا لیکر جان دیدی جبکہ چنیوٹ میں ناراض بیوی کے صلح نہ کرنے پر دو بچوں کے باپ نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑ ک کر خود سوزی کی۔تفصیلات کے مطابق بی ایس فزکس فائنل سمسٹر کی طالبہ منزہ نے خود کشی کی کوشش میں تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس پراسے شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیاسر کے بل گرنے سے منزہ کے سر کی ہڈی اور ٹانگ فریکچر ہوگئی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔معلوم ہواہے کہ 15 روز قبل منزہ کی حاصل پور میں شادی ہوئی تھی ۔ گزشتہ روز وہ یونیورسٹی میں فائنل تھیسز کا پراجیکٹ جمع کرانے آئی تھی مگر شدید ذہنی دباؤ کے باعث وہ تیسری منزل سے کود گئی۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ نے ہسپتال میں اقدام خود کشی کی وجہ تھیسس کا جمع نہ ہونا بتائی ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان نویداقبال نے نوائے وقت سے گفتگومیں بتایاکہ تھیسز جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن موجود ہے جبکہ آج منزہ کو یونیورسٹی میں نہیںبلایا گیا تھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے اس حوالے سے ڈاکٹر زہرہ کیانی کی سربراہی میں چاررکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
خودکشی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...