آزمائے ہوئے نااہلوں کو قوم مسترد کر دے گی : زاہد حمید گجر  

ملتان (  سپیشل رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کے ضمنی الیکشن پی پی 217 کے امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ آزمائے ہوئے نااہلوں کو قوم مسترد کردے گی۔اب دین تخت پر آئے گا ہر مسئلہ حل ہوجائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان پی پی 217 حیدر کالونی میں جلسہ سے خطاب میں کیا تحریک لبیک پاکستان کے جلسہ کا اہتمام اہلیان حیدر کالونی نے کیا جس میں خصوصی شرکت امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر،ضلعی امیر مفتی مظہر حسین چشتی ،قاری یونس قادری غازی، سکندر اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے کی۔ 
تحریک لبیک 

ای پیپر دی نیشن