ڈی جی خان میں غیرفعال نوٹیوب ویلزفنکشنل ،6 شمسی توانائی پرمنتقل

لاہور(این این آئی) محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پرڈیرہ غازی خان کے علاقہ وہواکے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9 ٹیوب ویلزکوفنکشنل کر دیا گیاہے۔اس کیساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کیاوقات میں صاف پانی کی سپلائی جاری رکھنے کیلئے 6 ٹیوب ویلزکوشمسی توانائی پر منتقل کر دیاگیاہے تاکہ مقامی آبادی کو فراہمی آب کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔اپنے بیان میں ترجمان نے بتایا کہ تحصیل تونسہ کے ایک شہری محمدانورکی شکایت پرمحتسب پنجاب کے حکم پر کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں 2584 مقامی گھرانوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ 68گھرانوں کے پانی کے کنکشن بھی بحال کر دئیے گئے ہیں۔دفترمحتسب پنجاب کی جانب سے تحصیل جامپورکے شکایت کنندہ وسیم عباس کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے ٹائون کمیٹی راجن پورنے محلہ سادات حاجی پور کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں جس سے مقامی آبادی کو 7 لاکھ 17ہزارروپے کا ریلیف ملا ہے۔ دفترمحتسب پنجاب کی ایک علیحدہ کارروائی کے نتیجے میں بھکر میںسیوریج لائن کو نکاسی آب کے نظام سے منسلک کرنے کیلئے تقریبا 7 لاکھ روپے کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے مقامی آبادی کو صاف ماحول میسرآئیگا۔ دریں اثناملتان کے درخواست گزارمحمد ناصر کی شکایت پر محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنیتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال چوک سرورشہید کی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹررابعہ بشیرکووارننگ لیٹرجاری کر دیا ہے اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کویوایس جی مشین فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن