فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حکومتی اقدامات کی بدولت صارفین کو سستا آٹا اور سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد کی دستیابی ممکن ہورہی ہے جس پر صارفین خوش اور انہوں نے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شکریہ اداکیا ہے۔ مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے صرف کی خریداری کرنے والے صارفین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بروقت اور موثراقدامات کی بدولت مہنگائی پر قابو پایا گیاہے۔عوامی حلقوں نے 490روپے میں آٹے کا 10کلو گرام فی تھیلا اور سرکاری ریٹ 1950 روپے پر یوریا کھاد کی فراہمی پر وزیر اعلی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام دوست ہے جس نے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیاہے۔