فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد مردہ مرغیوں کی سپلائی پر لگاتار کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ فوڈسیفٹی ٹیمیں عوام کومردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ رات2بجے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈسیفٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی اورتقریباً1600کلو مردہ مرغیوں کی شہر میں سپلائی ناکام بنادی۔ مرغیوں کوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے ڈمپنگ سائٹ پرتلف کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیاگیاجبکہ ڈرائیورکوپولیس حراست میں دیکرتھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے۔