ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔  یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 641نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے18 ہزار 813  ٹیسٹ کیے  گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی۔ اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔

ای پیپر دی نیشن