شہرقائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین شکل اختیار کر گئی ہے

کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔شہرقائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین شکل اختیار کر گئی ہے.گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا، کئی علاقوں میں پورا دن صرف 4 گھنٹے بجلی آتی ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے. دن ہو شام یا رات کسی وقت بھی شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے جو بڑھ کر 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔کے الیکٹرک ذرائع نے بتایا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے. جس میں 1 ہزار میگاواٹ وفاق کی جانب سے دی جانے والی بجلی ہے۔شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے. کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا ہے۔کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ہجرت کالونی، رنچھوڑلائن، پی آئی بی کالونی، جمشیڈ روڈ، اورنگی ٹاؤن سمیت شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بھی 10 گھنٹے کی بجلی بند کرکے شہریوں پر عذاب مسلط کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن