بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے:عطاتارڑ کا اہم بیان

Jun 30, 2022 | 15:51

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار  نہیں دیا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹایا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔لاہور  ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے سے متعلق تشریح میں کہا کہ پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ نئے الیکشن کا حکم دیا ہے۔رانا مشہود بولےکہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ، کل اس عمل پر جتنے بھی خدشات تھے وہ ختم ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں