مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر10 روپے کم ہو گا: ملک بوستان

Jun 30, 2023 | 14:07

 فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر کا ریٹ فوری 5 سے 10 روپے کم ہو گا۔تٖفصیلات کے مطابق ملک بوستان  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عید پر بہت بڑی خوش خبری ہے، پاکستان کو اپنے معاہدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ فنڈز ملنے سے بند دروازے کھل گئے ہیں، فارن ایکسچینج بڑھے گا۔دوسری جانب معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے۔ہمیں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے، امپورٹ کھولنا ہو گی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

مزیدخبریں