حادثے کے چند روز بعد ہی ٹائٹین آبدوز کے نئے سفر کا اشتہار

ٹائٹین آبدوز کو پیش آنے والے حادثے میں 5 مسافروں کے ہلاک ہونے کے تقریباً 10 دن بعد ہی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے نئے سمندری سفر کا اشتہار لگا دیا۔کمپنی کی ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہار کے مطابق کمپنی اگلے سال 12 سے 20 جون اور 21 جون سے 29 جون تک ٹائٹین کے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے تک کے دو سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا کرایہ 250000 ڈالرز ہے۔ اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سفر کے آغاز پر پہلے دن مسافر اس سفر پر مامور عملے سے ملنے اور جہاز میں سوار ہونے کے لیے سمندر کے کنارے واقع شہر سینٹ جانز پہنچیں گے اور اس کے بعد ہی سفر کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔واضح رہے کہ حادثے کے بعد کمپنی نے اپنی سمندری سفر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔یاد رہے کہ آبدوز حادثے کے دسویں روز ٹائٹین کی باقیات نکال کر کینیڈا پہنچا دی گئی ہیں، باقیات پر تحقیقات کر کے حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائٹین کو حادثہ بحیرۂ اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ نیچے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹائٹین کے اندر دھماکا ہوا تھا۔اس حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سمیت 5 سیاح جان کی بازی ہار گئے.

ای پیپر دی نیشن