لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔قذافی سٹیڈیم لاہور کی گرائی گئی۔ مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں سٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گراونڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور پنڈی سٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔