ویرات کوہلی نے بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا ٹی 20انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویرات کوہلی نے گزشتہ روز بارباڈوس میں T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 48 گیندوں پر ففٹی بنائی اور 59 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ بابر اعظم کے ساتھ ریکارڈ برابر کرتے ہوئے مردوں کی T20 کرکٹ میں اپنا 39 ویں ففٹی پلس سکور تک پہنچا۔ بابر اعظم کے 123 میچوں میں 39 ففٹی پلس سکور ہیں جبکہ کوہلی نے 126 میچوں میں حصہ لیا۔ مردوں کے T20 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز بنانے والے بیٹرز میں روہت شرما 159 میچوں میں 37 ففٹیز سکور کرکے تیسرے جب کہ محمد رضوان 102 میچوں میں 30 نصف سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔دریں اثناء  بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

ای پیپر دی نیشن