ننکانہ صاحب(نامہ نگار) مقدمہ قتل کی پیروی کرنے کی رنجش پر مخالفین نے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گاؤں رسیاں بشمولہ شاہ پکا کے رہائشی 55 سالہ اشرف کو قتل کے مقدمے میں پیروی کی رنجش پر ملزمان نے بے دردی کے ساتھ گردن کاٹ کر قتل کر دیا قتل کرنے کے بعد ملزمان اشرف کے دیگر ساتھیوں کو ٹیوب ویل کے کمرے میں بند کر کے فرار ہوگئے صبح لوگ کھیتوں میں گئے تو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔