عوام کا معیار زندگی بلند کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے : ذیشان پرویز 

Jun 30, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید الاضحٰی کے موقع پر مربو ط انتظامات اٹھا کر صوبہ کے عوام کو جس طرح بھرپور ریلیف فراہم کیا وہ ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کو منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب میں نہ صرف انتظامی صورت حال موثر رہی بلکہ امن و امان کے حوالے سے بھی عوام کو کسی طرح کی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس پر مریم نواز شریف خراج تحسین کی حقدار ہیں سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملہ جامہ پہناکر دم لے گی ۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں