گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا جائزہ اجلاس ہوا ، انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور ضلع بھر کے عطائیوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اجلاس میں 41کیسز کی سماعت کی گئی۔ عطائیت کی روک تھام، جعلی، زائدالمیعاد، ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت، بغیر ڈرگ سیل لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔