گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب )اورنائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔فکس چارجزودیگر چارجز لگا کر اتنی مالیت کے بل بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ حکومت عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں دے رہی ۔رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس شیخوپورہ روڈ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے نکال رہا ہے۔ شیخوپورہ روڈ پر واقع تمام گھریلو وصنعتی صارفین سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں،صارفین ہر ماہ لاکھوں مالیت کے بل جمع کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔