کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) سعودی عرب سے افغان حجاج کا پہلا قافلہ ہفتے کے روز کابل واپس پہنچ گیا۔کام ایئر لائنز کی پہلی پرواز سے 346 افغان حجاج سعودی عرب سے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے۔حجاج کی واپسی کے دوران وزارت ٹرانسپورٹ و ہوا بازی نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے استقبال کیا ۔