لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کے حل اور ان میں آسانیاں تقسیم کرنے کے فلسفہ پر یقین رکھتا ہوں۔مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔کھلی کچہری کا مقصد میرٹ کی بالادستی یقینی بنا نا ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے پائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ محمد فیصل کامران نے ہر ایک سائل کی درخواست کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کوبذریعہ فون قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایات بھی دیں۔ڈویژنل افسران و ایس ایچ اوز مقررہ اوقات میں تھانوں،دفاتر میں موجود رہیں۔
مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں:ڈی آئی جی آپریشنز
Jun 30, 2024