دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس ان ایکشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور احکامات کے مطابق دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے اور صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 4 ماہ کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر 4377 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 4240 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 17 ہزار دھاتی ڈوریں و چرخیاں اور اڑھائی لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن