لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ بجٹ میں بھرپور ریلیف دینے کے دعوؤں کے باوجود عام اشیاء سمیت کسی بھی چیز پر ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا،اشیاء خورو نوش پر بھاری ٹیکس عائد کر کے ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں۔ آٹے کی قیمت میں فی تھیلا 2سوروپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو عوام کو سستی روٹی سستے آٹے کی فراہمی کے دعوے کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایک بار پھر بجلی کے فی یونٹ 3.41روپے اضافہ نے نہ صرف حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے بلکہ غریب عوام کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔میاں ریحان مقبول نے آٹے کی قیمت میں بلاجواز بے انتہا اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکیا۔
دعوؤں کے باوجود ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا:ریحان مقبول
Jun 30, 2024