نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس کے موقع پر یوروپ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی نے اقوام متحدہ انسانی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کیمپ میں اقوام متحدہ میں کشمیر سے آئے ڈیلیگیشن اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔دوران احتجاج مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی آزادی، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جموں وکشمیر کا تنازع دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔مقررین نے عزم کا اظہار کیا بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم کے سامنے آشکارہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر زکے سامنے کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ
Jun 30, 2024