جوبائیڈن کا انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے  سے صاف انکار، اگلے مباحثے کے منتظر

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کردیا اور کہا وہ ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جارہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور یہ بھی کہ ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔اسی لیے بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے۔بائیڈن نے کہا کہ جب آپ کو کوئی ناکڈ ڈاون کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن