بلغراد (نوائے وقت رپورٹ) سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق سربیا حکام کا کہنا ہے کہ گردن میں تیر لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکارکی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا واقعہ دہشت گردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سفارتخانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا۔
سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تیر حملے سے پولیس اہلکار زخمی، دہشت گردی ہے: حکام
Jun 30, 2024