جائیداد تنازعہ ، بیوہ، بھابھی، بھتیجی کمرے میں بند کر کے دروازے پر دیوار چنوا دی

Jun 30, 2024

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) جائیداد کے لئے بیوہ بھابھی اور بھتیجی کو کمرے میں بند کر کے دروازے پر دیوار چنوا دی۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے 12 گھنٹے کے بعد ماں بیٹی کو بازیاب کرایا۔ متاثرہ خاتون تسلیم جہاں کی مدعیت میں دیور، دیورانی اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق خاتون بیوہ اور گھر ان کے شوہر کے نام پر تھا۔ گھر کی ملکیت کے معاملے پر تنازع تھا۔ خاتون کے دیور نے انہیں گھر میں چنوا دیا تھا، ملزموں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ مکان کے کاغذات میرے دیور سہیل کے پاس ہیں۔ سہیل میرے شوہر کا ماموں زاد بھائی رشتے میں دیور لگتا ہے۔

مزیدخبریں