قصور‘مصطفی‘ للیانی(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح مصطفی آباد میں جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگا کر خودکشی کرلی‘ قصور کے نواح حدود رائے کلاں میں جواں سالہ شادی شدہ لڑکی رخسانہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جبکہ لڑکی کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے سسرالیوں نے گلہ دبا کر قتل کیا ۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔