کئی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘قیمتی سامان سے محروم  

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زارمیں زاہد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 95 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،رائیونڈ میں داؤد کی فیملی سے 4 لاکھ 27 ہزار‘زیورات‘موبائل فون،ڈیفنس میں زبیر سے 2لاکھ 22ہزار‘ موبائل فون،گڑھی شاہو کے میں سلیم سے 85 ہزار‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں خرم سے 40 ہزار‘ موبائل فون،نصیر آباد میں جمشید سے 11ہزار‘ موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ساجد سے 3 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے ہنجروال میں ارسلان سے 4لاکھ ‘ زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔چوروں نے شاہدرہ ٹاؤن‘گلشن اقبال سے دوگاڑیاں جبکہ سمن آباد،رنگ محل، چوہنگ، اچھرہ، ٹاؤن شپ، شالیمار اور باغبانپورہ سے 7موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...