لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری پر درج مقدمات کا ریکارڈ عدالتی حکم کے باوجود درست فراہم نہ کرنے پرآئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ چار جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے درج مقدمات کی تفصیلات درست فراہم نہیں کی ۔
ہائیکورٹ ‘ فواد پر درج مقدمات کا ریکارڈنہ دینے پرآئی جی پنجاب سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Jun 30, 2024