اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دارالحکومت اسلام آباد میں موسم برسات کے دوران ڈینگی کے خطرہ کے پیش نظر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ کوالرٹ کردیاوزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اورڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا وزیر داخلہ نے کہا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے محسن نقوی نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کیحوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی محسن نقوی نے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائیچیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔محمد علی رندھاوانے کہا کہ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔