کراچی میں زیکاوائرس کی موجودگی اانکشاف قومی ادارہ صحت کا اظہار لاعلمی 

کراچی (این این آئی)سال2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا، نجی یونیورسٹی کے محققین نے کراچی میں زیکاوائرس کی موجودگی کاانکشاف کردیا۔محققین کے مطابق سن 2021اور 22میں کراچی میں زیکا وائرس کے دو دو کیس سامنے آئے تھے۔زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی تھی۔محققین کے مطابق زیکا وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔2021میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سے کراچی میں سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اور ان سیملتی جلتی وبا پھیلی ہوئی ہے، کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق  پاکستان میں کسی ادارے نے زیکاوائرس کی موجودگی سے آگاہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن