تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد ایرانی وزیر داخلہ نے 5 جولائی کو رن آف کا اعلان کر دیا۔ دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 2کروڑ 45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں اعتدال پسند مسعود پیز شکیان کو ایک کروڑ 4لاکھ اصلاح پسند مسعود 43، قدامت پسند سعید جلیلی کو 36 فیصد ووٹ ملے۔ سخت گیر سفارتکار سعید جلیلی کو 94 لاکھ ووٹ ملے، محمد باقر کے34لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کو 2لاکھ ووٹ ملے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ایرانی وزیرِ داخلہ احمد وحیدی کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے ملک بھر میں 60 ہزار ووٹنگ سٹیشنز اور 90 ہزار ووٹنگ پوائنٹس بنائے گئے۔