6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے جلسہ 19 رکنی مرکزی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام امور کا جائزہ لے گی۔ بیرسٹر گوہر کمیٹی کے سربراہ اور عامر مغل کنوینئر ہوں گے۔ جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6 جولائی کی شام ہو گا جلسے کا این او سی نہ ملنے کی صورت میں ہائیکورٹ میں درخواست دی جائے گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز، رئوف حسن، اسد قیصر، شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید، ملک تیمور مسعود، شہر یار ریاض، کنول شوذب، راجہ وحید محفوظ، اخوانزادہ حسین، الیاس مہربان، قاضی تنویر، نیازاللہ نیازی، محسن شہریار، راشد محمود شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن