خواجہ آصف کے بیان کا انداز پاکستان، افغانستان بہتر تعلقات کی علامت نہیں: فضل الرحمن 

Jun 30, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہونگے تو پھر اسی طرح ہو گا ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

مزیدخبریں