پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن کے لئے الگ سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔ عابد مجید جنوبی اضلاع کے تمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔ رول آف بزنس میں ترامیم، مالی و انتظامی، منصوبہ بندی، سروس ڈیلیوری کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ براہ راست وزیراعلیٰ کو جواب دہ ہو گا اور اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔