اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی دھڑے بندی فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس
Jun 30, 2024