ایکنک: سندھ ہاؤسنگ منصوبہ کا بجٹ ڈبل، کے فور، گوادر، لورالائی ٹنل سمیت 19 پراجیکٹ منظور

Jun 30, 2024

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)   نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 19 منصوبوں کی منظوری دی۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی  کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں 21 ایجنڈا آئٹمز پر غور، بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی تیز کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں 400 ملین ڈالر ورلڈ بینک کے فنڈ سے چار ذیلی منصوبوںکی منظوری دی گئی، جس میں 155 ملین ڈالر مکانات کی تعمیر نو، بحالی، 50 ملین ڈالر سڑک  کا ذیلی حصہ، 40 ملین ڈالرذریعہ معاش اور 30 ملین ڈالر آب پاشی کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی 25-2024 میں بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 ارب مختص کیے گئے ۔سندھ میں شروع متعدد منصوبوں کی بھی منظوری ۔ ان منصوبوں میں 296 ارب روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ بھی شامل ہے،  وفاقی حکومت نے 50 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ سندھ میں مکانات کی تعمیر نو کے لیے وفاق کے حصے کے طوراضافی پر 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔جن میں کراچی پروجیکٹ فیز II، گرین لائن بی آر ٹی ایس کے آپریشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی۔ این ایچ اے کی جانب سے ادا کی جانے والی سبسڈی کم کرنے کے لیے کرایے میں اضافے پر غور کر رہی ہے، اس میں مورو اور رانی پور کے درمیان قومی شاہراہ این فائیو کا 86 کلومیٹر طویل حصہ شامل ہے۔نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت آنے والے منصوبوں میں سے تھاکوٹ اور رائیکوٹ کے درمیان کے کے ایچ کی ری الائنمنٹ کے لیے 13.067 ارب روپے کی معقول لاگت کے ساتھ ساتھ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون  کی منظوری دی اور گوادر کا نیا ایئرپورٹ رواں مالی سال میں فعال ہو جائے گا۔اجلاس میں ریلوے مین لائن-1 کی اپ گریڈیشن کے لیے دوبارہ ترمیم شدہ پی سی ون کو کلیئر نہیں کیا گیا۔  پاکستان ریلویز کو چھوٹے منصوبوں اور پیکجز کی تیاری پر غور کا مشورہ۔  لواری ٹنل تک رسائی کی سڑکیں 33.257 ارب روپے اور 48 میگاواٹ جاگراں ہائیڈرو پاور سٹیشن  کیلئے 13.995 ارب روپے شامل ہیں۔ صحت سہولت پروگرام دسمبر 2024 کے آخر تک بڑھا دیا گیا،  مالیاتی استحکام بہتر بنانے اور ریگولیٹری اور مانیٹرنگ فریم ورک میں اصلاحات کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 68.25 ارب روپے سے ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن کے خاتمے کے لیے وزیراعظم پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ 

مزیدخبریں