اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات آج 30 جون سے شروع ہونگے۔ پاکستان کا وفد بھی شرکت کرے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان، افغانستان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر پیش رفت خارج از امکان ہے۔ مذاکرات میں افغانستان کی سلامتی کی صورتحال افغانستان میں انسداد منشیات پوست کی کاشت کی حوصلہ شکنی، ماحولیاتی تبدیلیوں و صحت عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی جبکہ ترجیحی طور پر افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، منجمد اثاثوں، مالی امداد اور افغانستان میں بنکنگ چینلز پر تبادلہ خیال ہو گا۔
افغانستان سے متعلق دوحہ مذاکرات آج شروع ہونگے، پاکستانی وفد شرکت کرے گا
Jun 30, 2024