اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فار گرین یوتھ موومنٹ اینڈ انٹرنیشنل لنکجزسیدہ آمنہ بتول نے ازبکستان میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ فورم نے او آئی سی کے رکن ممالک کے نوجوان رہنماں کو عالمی مسائل سے نمٹنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ۔فورم کے دوران، سیدہ آمنہ بتول نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نوجوانوں کی بہتری سے متعلق وژن اور پی ایم یوتھ پروگرام کیتحت اٹھائے گئے تعلیم، روزگار، انٹرپرینیورشپ اور ماحولیات پرمبنی اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر انہوں نے دیگر مندوبین کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں شرکت کی اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔