راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیاسی وسماجی شخصیت تیمورسلطان نے کہا ہے کہ عوام علاقہ کی مشاورت سے آئندہ بلدیاتی و قومی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے عملی طور پر سیاست شرع کررہا ہوں ،میراسیاست میں آنے کابنیادی مقصدعلاقے کی عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارادلانا ہے ،سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں اتراہوں،فلاحی کام اپنی مددآپ کے تحت میں گزشتہ14پندرہ سالوں سے کررہا ہوں مگر بہت سے ایسے کام ہیں جو ریاست کی مدد،تعاون کے بغیر نہیں کیے جاسکتے ہیں ان کاموں کیلئے سیاست کے پلیٹ فارم کاانتخاب کرنا ضروری سمجھتا ہوں عوام علاقہ ساتھ دینگے تو عملی سیاست کاآغازکرکے عوام کے دکھوں کامداوا کرونگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ تربیلا کالونی ،دھمیال میں معززین علاقہ کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میںملک اظہرنعیم ممبر کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے خصوصی طورپرشرکت کی،اجلاس میں سابق نائب ناظم یو سی کلیال راجہ تصدق،عالم دین نصر اللہ درویش، محمد ذلفقار بھٹی، سابق چیئرمین زکو کمیٹی حاجی ملک نصراللہ ، عامر غنی ، ملک حبیب سمندر ،تنویر سلطان سیاسی وسماجی شخصیات ،معززین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیمورسلطان نے کہا کہ14پندرہ سال پہلے جب میں اس علاقے میں آیا تو یہاں علاج معالجے کی کوئی سہولت نہ تھی لوگوں کو مریضوں کولیکرعلاج کیلئے دوردرازجاناپڑتاتھا ٹرانسپورٹ کاکوئی انتظام نہیں ہوتا تھا پیدل چل کرلوگ جاتے تھے ٹیکسی،رکشہ تک دستیاب نہیں تھا،میں اس چیز کومدنظررکھتے ہوئے تھوڑی سی زمین لیکراپنے والد کے نام پر غلام حسین فری ڈسپنسری شروع کی میں کسی پارٹی میں شمولیت کااعلان نہیں کررہا ہے مل بیٹھ کر آگے چلیں گے اگرآپ لوگ میراساتھ دینگے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک اظہرنعیم نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعدادمیں لوگ اس اجلاس میں شریک ہونگے مجھے بتایا گیا تھا کہ مشاورتی اجلاس ہے مگر یہ تو ایک کارنر میٹنگ کی شکل اختیار کرچکا ۔ پہلے بھی ممبرکینٹ بورڈ رہ چکا ہوں اب بھی ممبر کینٹ بورڈ ہوں تیمورسلطان میرے بچپن کے دوست ہیں ہم اکٹھے رہے ہیں،تیمورسلطان اپنے دل میں لوگوں کادردرکھتے ہیں اس لیے انہوں نے جگہ جگہ فری ڈسپنریاں قائم کررکھی ہیں لوگوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں،اگرانہوں نے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے تو یقینا انہوں نے دوستوں،ساتھیوں سے مشاورت کی ہوگی۔