محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،آئی جی اسلام آباد 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جی ، ایس ایس پی، ایس پی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کی تیاری عید الاضحی سے ایک ماہ قبل شروع کردی تھی ضلع بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ و کومنگ آپریشنز کئے جائیں گے اسلام آباد کے گزشتہ سالہ ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گاگزشتہ 10 سالوں میں کمی کوتاہیوں کے مطابق پلاننگ کی جائے گی افسران تمام روٹس اور امام بارگاہوں کا خود دورہ کریں افسران امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈی نیشن مضبوط بنائیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا کہ ہم محرم الحرام کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں پولیسنگ عبادت ہے نوکری نہیں کانسٹیبل سے لے کر اعلی افسران تک تمام ٹیم دن رات کام کرے تمام افسران کو مکمل بریفنگ دی جائے لاجسٹکس کے انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے اگلی میٹنگ میں ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات مکمل کرکے آئے کسی جگہ کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن