راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے سب انسپکٹر سفیرکے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر معطل کردیا اور چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری و کاروائی کا آغاز کردیا گیابدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور پیشہ ورانہ فرائض سے پہلو تہی قطعی برداشت نہیں راولپنڈی پولیس میرٹ، شفافیت اور خود احتسابی پر کارفرما ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔