پولٹری اور ڈیری فیڈ پر عائد 10فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، حمزہ سروش

Jun 30, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ برائے سال 2024-25میں پولٹری اور ڈیری فیڈ پر عائد 10فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، ڈبے کے دودھ پر عائد 18فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ پر نظر ثانی کی جائے، دودھ، گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گا، ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ پولٹری کی صنعت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، مرغی کا گوشت پروٹین کے حصول کا سب سے سستا ذریعہ ہے، پاکستان میں بچوں کو پروٹین کی کمی کا سامنا ہے ایک اندازے کے مطابق بچوں خاص طور پر سکول جانے والے بچے جسمانی نشوونما کے لیے عالمی معیار کے مطابق خوراک نہیں مل رہی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولٹری پر زیرو ریٹ اور دودھ پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی جائے۔

مزیدخبریں