اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کے لیے 400 ملین ڈالر تک کے قرضے کے حصول کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کی زیر قیادت کنسورشیم کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔ اپریل 2024 میں آئی ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فنانسنگ ڈیل کی منظوری کے بعد یہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔پی ٹی سی ایل نے گزشتہ دسمبر میں ٹیلی نار (بی۔وی۔) کے ساتھ حصص کی خریداری کے معاہدے(ایس پی اے) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کمپنی نے ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص 108 ارب روپے کے عوض کیش فری ، ڈیٹ فری بنیادوں پر حاصل کر لیے تھے۔