تاجر نمائندے بجلی  بلوں میں اضافے،ظالمانہ ٹیکسیز کیخلاف متفقہ لائحہ عمل بنائیں

Jun 30, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کے تاجر نمائندے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسیز کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنائیں یکم جولائی کو علامتی احتجاج میں بھرپور حصہ لیں گے اس خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے جنرل سیکرٹری نوید کنول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں طارق وحید بٹ پرویز چوہدری عمیر سلیم ساجد قریشی سلیم چوہان راجہ روف اور دیگر نے شرکت کی تاجر نمائندوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے آئے روز قیمتوں میں اضافے، ٹیکسز کے نفاذ سے بلوں کی ادائیگی مشکل تر ہوگئی ہے حکومت فوری طور پر اپنے اخراجات و مراعات کم کرے توانائی بچت کی بھرپور مہم چلا کر عملی اقدامات کئے جائیں اجلاس میں تاجروں کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا

مزیدخبریں