چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار کا ساتھیوںسمیت ٹر یفک اسسٹنٹ ودیگر اہلکاروں پر حملہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ ریس کورس کے علاقے قاسم مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار کا چالان کرنے پر کچھ دیر بعد ملزم اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا جس نے ٹریفک اسسٹنٹ حمزہ پر آہنی مکے سے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہونے سے گرگیافوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا گیا چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان بھی ہسپتال پہنچ گئے ٹریفک وارڈن اسرار احمد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے تھانہ ریس کورس پولیس کو بتایا کہ قاسم مارکیٹ چوک میں ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی پر موجود تھا کہ نعمان نامی لڑکے نے جو موٹرسائیکل نمبر آر آئی کے 4621 پر سوار تھا اشارے کی خلاف ورزی کی اور میں نے اسے روک کر چالان کیا جو کچھ دیر بعد اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ آیا اوراس کے ایک ساتھی ملزم نے مجھ سمیت ڈیوٹی پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی خوش قسمتی سے ہم بچ گئے ملزموں کے حملے سے میری وردی کی شرٹ پھٹ گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جمع ہونے پر ملزمان چوہڑ چوک کی جانب فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...